تھانہ کوہسار کی رانا ثناء اللہ کے وارنٹ کی تعمیل سے معذرت

01:23 PM, 8 Oct, 2022

احمد علی
اسلام آباد:تھانہ کوہسار پولیس نےرانا ثناء اللہ کے وارنٹ کی تعمیل کرانےسےمعذرت کرلی ہے. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی تھانہ کوہسار پولیس نے رانا ثناء اللہ کے وارنٹ کی تعمیل کرانے سےمعذرت کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری پر فیصل آباد کا پتہ درج ہے اور وارنٹ گرفتاری بھی مکمل نہیں ہے ۔ تھانہ کوہسار پولیس کا کہنا تھا کہ نے وارنٹس کی تعمیل کے لئے متعلقہ پتہ پر رجوع کریں۔ تھانہ کوہسار پولیس کے جواب پر اینٹی کرپشن کی ٹیم تھانہ سیکریٹریٹ روانہ ہوگئی۔
مزیدخبریں