'کورولوش عثمان'کےمرکزی اداکار کی کراچی آمد،مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا
09:51 PM, 8 Oct, 2023
کراچی : دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک سیریل ' کورولوش عثمان 'میں مرکزی کردار تُرک اداکار بوراک اوزچیویت کراچی پہنچ گئے ۔مداحوں نے ترک اداکار کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے مرکزی اداکار بوراک اوزچیویت کراچی پہنچے جہاں انہوں نے نجی شاپنگ مال کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر شائقین اپنے پسندیدہ اداکار سے ملنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوگئی اور سیلفیاں لیں۔ تقریب کے دوران ترک اداکار بوراک اوزچیویت نےپاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔بوراک کے پرستاروں کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کو ترک اداکار سے ملنے کا بہترین موقع ملا ہے۔