حکومت نے 200 یونٹ تک بجلی فری کردی،نوٹیفکیشن جاری

11:50 AM, 8 Oct, 2024

ویب ڈیسک:آزاد کشمیر حکومت نے 200 یونٹس تک بجلی مفت کردی ہے، مساجد کو مفت بجلی کی فراہمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹس تک بجلی مفت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے۔ حکومت نے بجلی کی مفت فراہمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ برقیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں آزاد کشمیر بھر کے مہتمم آپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن مساجد میں بجلی کے میٹر نصب کیے گئے ہیں اور فعال بھی ہیں، ان کی تفصیل فراہم کی جائے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کی تمام مساجد جو شرائط و ضوابط کے مطابق فعال میٹرز کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہیں، ان کے 200 یونٹس تک کے بل کی ادائیگی آزاد کشمیر حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر سعید شاہ کی تحریک پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اعلان کیا تھا کہ مساجد کو 200 یونٹس تک کی بجلی مفت فراہم کی جائے گی، جس پر عملدرآمد کیا گیا ہے

مزیدخبریں