پھوٹ ڈالنے کی سازش ناکام بنادیں گے،صدرپی ٹی آئی لاہورشیخ امتیاز

03:52 PM, 8 Oct, 2024

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے کہا ہے کہ کارکن دل برداشتہ اور مایوس نہ ہوں ، ہمیں آپس میں لڑانے کی سازش کی جارہی ہے.

تفصیلات کے مطابق  ایک ویڈیو پیغام میں شیخ امتیاز صدر پاکستان تحریک انصاف لاہور کا کہنا تھا کہ 2 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک ہونے والے احتجاج سے پہلے ہی 800 کارکنوں کا گرفتار کرلیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہی سیکرٹری جنرل اویس یونس سمیت مزید 200 کارکن اٹھا لئے گئے انہیں جلد رہا کرائیں گے۔کارکنوں کے جوش وجذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج اب بھی جاری ہے اور عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں