صوابی: تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ محفوظ

03:55 PM, 8 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) صوابی میں   تربیتی طیارہ گر گیا جبکہ دونوں   پائلٹ محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق   صوابی کے علاقے  گندف بر کلے میں تربیتی طیارہ گرگیا۔اس حوالے سے ڈی پی او ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ دونوں پائلٹ محفوظ ہیں ، پائلٹس نے  پیرا شوٹ کے ذریعے طیارے سے انجیکٹ کیا۔

  ڈی پی او نے بتایا کہ دونوں پائلٹس کو کوئی بڑی انجری نہیں ہے۔

حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں