یوٹیوب کے اشتہارات کی آمدنی حرام ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک

04:15 PM, 8 Oct, 2024

علی رضا

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ  "یو ٹیوب کے اشتہارات کی آمدنی حرام ہے۔"

 رپورٹ کے مطابق اپنے  ایک عوامی لیکچر کے دوران، انہوں نے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اشتہارات کے ذریعے  حاصل ہونے والی آمدنی کو حرام قرار دیا ہے۔

 انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت کرتےہوئے کہا ہے کہ بعض اشتہارات کی نوعیت اسلامی اصولوں سے متصادم ہو سکتی ہے۔  اس لئے یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن حرام ہے ۔

ان کے تبصروں نے حامیوں اور ناقدین دونوں کی توجہ مبذول کرائی ہے، جس سے آج کے میڈیا کے منظر نامے میں ڈیجیٹل آمدنی کی اخلاقیات کے بارے میں بحث چھڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں