آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو ہٹانے کیلئے اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے، علی امین گنڈا پور

06:12 PM, 8 Oct, 2024

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ  اگر آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو ہٹانے کیلئے اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور  نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  مجھے گرفتاری کا خوف نہیں مگر اس سے صوبے کو نقصان ہوگا۔میں 4 گھنٹے خیبر پختو نخوا ہاؤس میں موجود رہا۔کے پی ہاؤس سے نکلنے کیلئے گاڑیوں کو پوچھا تو وہ توڑی جا چکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کون حکومت  کر رہا ہے، سوچنا ہوگا،اقتدار یا کرسی کیلئے جو آپ ظلم کر رہے ہو اس کا حساب دینا ہوگا۔ نواز شریف آج عوام میں آزاد گھوم پھر نہیں سکتا۔آصف علی زرداری کی سیاست ختم ہوچکی۔یہ شریعت پر چل رہے ہیں نہ قانون اور آئین پر عمل کر رہے ہیں ۔

وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ انسانیت جب ختم ہو جاتی ہے تو عوام اٹھتی ہے جس کی مثالیں قائم رہتی ہیں ،آج پی ٹی آئی کا جذبہ اور جنون دیکھ کر ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔پارٹی رہنماؤں کو کہوں گا کہ کسی بہکاوے میں کہ آئیں ، موقف پر ڈٹے رہیں ۔

علی امین گنڈا پور نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ   آئی جی اسلام آباد کو عہدے سے نہیں ہٹاؤ گے تو ہم دوبارہ اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے۔کے پی ہاؤس پر آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں دھاوا بولا گیا۔

مزیدخبریں