دیپالپور؛ درندہ صفت ملزمان نے ذہنی معذور ننھی بچی کو قتل کردیا

08:33 PM, 8 Oct, 2024

ویب ڈیسک: دیپالپور میں ذہنی معذور بچی انسانیت سوز ظلم کے بعد قتل کر دی گئی ننھی کلی کو درندہ صفت ملزمان نے ہمیشہ کے لئے ابدی نیند سلا دیا۔

تفصیلات کےمطابق دیپالپور میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہوگئی ایسا ظلم کہ انسانیت بھی شرماگئی درندہ صفت ملزمان نے ذہنی معذور دس سالہ ننھی بچی گل بشری کا کھیتوں میں لے جاکر وحشت کا نشانہ بنایا اور گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

 گل بشری گزشتہ روز سے لاپتہ تھی، معصوم بچی کی لاش ملنے پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشک بار اور فضا سوگوار ہے، ڈی ایس پی عامر مشتاق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

دوسری جانب لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،

 ننھی گل بشری کل سے لاپتہ تھی لاش کھیتوں سے برآمد ہونے پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا،

مزیدخبریں