اداکارہ حبا بخاری سے متعلق شہزاد حکیم لوہا پاڑ نے بڑا دعویٰ کردیا

08:55 PM, 8 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اینکرپرسن عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم لوہا پاڑ نے پاکستانی اداکارہ حبا بخاری سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم نے انسٹاگرام پر تہلکہ خیز بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے حاملہ میں آسانی کیلئے حبا بخاری کے علاج کا دعویٰ کیا, ویڈیو میں حکیم شہزاد کا کہنا تھا، ’اگر آپ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شہزاد دواخانہ کس وجہ سے مشہور ہے اور شہزاد حکیم لوہا پاڑ کو شہرت کس وجہ سے ملی تو میری حکمت کا رزلٹ اداکارہ حبا بخاری سے پوچھیں‘۔

 حکیم شہزاد نے ہم اسٹائل ایوارڈ سے وائرل ہونے والی حبا بخاری کی ویڈیو دکھاتے ہوئے مزید کہا، ’ حبا بخاری نے جب مجھ سے رابطہ کیا اور میرے پاس آئیں تو وہ حاملہ نہیں تھیں لیکن ایک ماہ میری ادوایات کھانے کے بعد انہیں اتنا افاقہ ہوا۔

اس تہلکہ خیز دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حکیم شہزاد کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس ویڈیو کو محض توجہ حاصل کرنے کا ہتھیار قرار دے رہے ہیں۔

ازدواجی زندگی کی بات کریں تو حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما سیریل ”انتہائے عشق“ میں کام کیا اور اسی کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے،حبا اور آریز 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے، شادی کے دو سال بعد تک اس جوڑے کو اولاد کی خوشی نہ مل سکی۔

مزیدخبریں