پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،8 ستمبر 2021
04:43 AM, 8 Sep, 2021
مہلک کورونا وبا سے مزید 83 مریض انتقال کر گئے، مثبت کیسز کی شرح گزشتہ کئی ہفتے سے چھ اور سات فیصد کے درمیان ہے، 15 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے ٹرین میں سفر نہیں کر سکیں گے، ملک بھر میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے سختیاں۔ ستمبر 1965 کی جنگ میں بحری سرحدوں کا تحفظ، پاک بحریہ کے کامیاب آپریشن "دوارکا" کی یاد میں آج یوم بحریہ منایا جا رہا ہے، دن کی مناسبت سے خصوصی ویڈیو جاری،آپریشن سومنات کی کہانی بیان کی گئی ہے،پاکستانی بحری جہازوں نے "دوارکا اسٹیشن " تباہ کرکے دشمن کو شکست سے دوچار کیا بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم دفاع اور یوم شہدا کی مناسبت سے تقریب،چینی عسکری قیادت بھی شریک ہوئی، پاکستانی سفیرمعین الحق نے قیام امن اور دفاع پاکستان کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کی شاندار قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،کہا پاک چین روابط "اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" میں تبدیل ہوچکے ہیں ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز اور محمد صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر آج سماعت، لیگی رہنما اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ سماعت کرے گا افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلا دن، محمد احسن اخوند قائم مقام سربراہ ،ملا عبدالغنی برادر معاون ریاست الوزراءمنتخب، مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع، سراج الدین حقانی وزیرداخلہ، ملا خیراللہ وزیراطلاعات مقرر، ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ ہوں گے۔