برطانوی نشریاتی ادارے نےبھارتی میڈیا کا پول کھول دیا
06:33 AM, 8 Sep, 2021
لندن ( ویب ڈیسک ) برطانوی نشریاتی ادارہ اپنی غیر جانبدار رپورٹنگ کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اس پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ ایسی روشن خیال خبریں نشر کرتا ہے جن سے پاکستانی معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے یا ایسی خبریں نشر کی جاتی ہیں جو پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہوتی ہیں لیکن اس بار برطانوی نشریاتی ادارے نے بھارتی میڈیا پر نشر ہونے والی جعلی خبروں کی قلعی کھول دی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا پر مسلسل ایسی خبریں نشر کی جا رہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی فضائیہ نے طالبان کو پنج شیر فتح کرنے میں مدد کی لیکن برطانوی نشریاتی اداروں نے اس پر ایک تفصیلی انویسٹی گیٹو سٹوری نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا پر چلنے والی تمام ویڈیوز جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر #BBCExposedIndia کاٹرینڈ بھی چل رہا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں. https://twitter.com/UKDefJournal/status/1434855471148568577 بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں کہا گیا کہ پاکستانی جنگی طیارہ افغانستان میں طالبان کی مدد کیلئے اڑ رہا ہے جس کی حقیقت کھولتے ہوئے برطانوی نشریاتی ادارے نے یو کے ڈیفنس جنرل کی ایک ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو افغانستان کی نہیں بلکہ برطانیہ کی ہے ۔ https://twitter.com/Qjobalerts1/status/1435272347662041094 ری پبلک، ٹائمز ناؤ اور انڈیا ٹو ڈے جیسے بڑےبھارتی ٹی وی چینلز پر ایک اور کلپ چلایا گیا جس میں افغانستان کی ایک لڑکی بھاری اسلحہ استعمال کرتے ہوئے نظر آرہی تھی ، برطانوی نشریاتی ادارے نے اس کی بھی قلعی کھولتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک سال پرانی ویڈیو ہے۔