وزیر اعظم دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے

11:07 AM, 8 Sep, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وزیر اعظم عمران خان دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کریں گے. وزیراعظم عمران خان 9 اکتوبر کو دبئی ایکسپو میں شریک ہوں گے.

دبئی ایکسپو میں شرکت کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزراء ،معاونین خصوصی اور مشیران بھی ہوں گے ، وزیر اعظم عمران خان ایکسپو کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی کریں گے . وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے.

واضح رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 آئندہ ماہ یکم اکتوبر سے31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا، یہ متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے بھی جانا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ ایکسپو2020 میں شرکت کے لیے لاکھوں سیاح متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں