سکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو فیس میں رعایت دینا لازم

12:00 PM, 8 Sep, 2021

احمد علی
لاہور ( پبلک نیوز) ڈائیریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کا مثبت اقدام، ضرورت مند طلباء کو اسکول فیس میں رعایت دینے کے لئے نجی اسکولوں کو ہدایت، اسکول میں کل تعداد کے 10 فیصد طلباء کو فیس میں رعایت دینا لازم۔ تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کے بعد تفصیلات ڈائیریکٹوریٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ ڈی جی اسکولز کا کہنا ہے کہ تمام اسکولوں میں سندھی زبان کو لازمی پڑھایا جائے۔ ڈی جی اسکولز منسوب صدیقی نے کہا کہ پوزیشن لینے والے طلبہ کو فل اسکالرشپ دی جائے۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں