کیری ڈبہ برساتی نالے میں جاگرا، 9 افراد ڈوب گئے

12:30 PM, 8 Sep, 2021

شازیہ بشیر
گجرات ( پبلک نیوز) گجرات:جگو ہیڈ کے قریب کیری ڈبہ برساتی نالے میں جاگرا، برساتی نالے میں کیری ڈبہ گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والوں میں 4 افراد کو بچالیا گیا جبکہ باقی 5 افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ڈوبنے والوں کی عمریں 20 سال سے 60 سال کے درمیان ہیں۔ کیری ڈبے کو حادثہ بارش کے باعث ٹائر پھسلنے وجہ سے پیش آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا گجرات کے قریب برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ دوسری جانب بونیر میں پک اپ ڈاٹسن گھری کھائی میں جاگری۔ ٹریفک حادثہ میں گل زرین نامی شحص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک حادثہ خراب سڑک کی وجہ سے پیش آیا۔
مزیدخبریں