افغانستان میں طالبان حکومت، چین کا حمایت کا اعلان
02:30 PM, 8 Sep, 2021
بیجنگ (ویب ڈیسک) امارت اسلامیہ افغانستان میں طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد مختلف ممالک اس حوالے سے ردعمل دینے میں پس و پیش کر رہے ہیں۔ چین نے پہل کرتے ہوئے عبوری حکومت کے قیام پر ردعمل دے دیا ہے۔ چین نے طالبان کی عبوری حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی، علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ وزارت خارجہ نے نئی حکومتی تشکیل کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ترجمان وانگ وینبن کا اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور تعمیر نو کے لیے عبوری حکومت کا قیام ایک ضروری قدم ہے جس کی تعریف کی جانی چاہیے۔