نوشہرہ کے سینئر قانون دان شوکت ایڈووکیٹ بیوی سمیت قتل

03:30 PM, 8 Sep, 2021

شازیہ بشیر
نوشہرہ ( پبلک نیوز) دن دیہاڑے قتل کی واردات، سینئر ممتاز قانون دان شوکت ایڈووکیٹ بیوی سمیت قتل کر دیئے گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے خویشگی روڈ پر ایڈووکیٹ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے تمام عدالتوں سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تمام علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
مزیدخبریں