نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 25 واں اجلاس، اعلامیہ جاری

05:19 PM, 8 Sep, 2021

احمد علی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 25 واں اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی شریک ہوئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثوں کی جامع سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر جوہری سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کو خطے کے ایشوز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ خطے میں امن اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتوں کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہوئے بغیر خطے میں دفاعی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔ این سی اے نے قابل اعتماد کم سے کم ڈیٹرنس کی پالیسی کے مطابق فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کو برقرار رکھنے کا اعادہ کیا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے تربیت کے اعلیٰ معیار اور اسٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ اجلاس میں پاکستان کے مطلوبہ اہداف کو کامیاب بنانے والے سائنسدانوں اور انجینئروں کی تعریف کی گئی۔
مزیدخبریں