سی پی ایل سی : اگست میں کراچی میں ہوئے جرائم کی رپورٹ جاری
01:19 PM, 8 Sep, 2022
کراچی: سی پی ایل سی نے شہر قائد میں ماہ اگست میں ہونے والے جرائم کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ شہر قائد ڈاکوؤں کے حوالے، روز 263 شہری واردات کا نشانہ بن رہے ہیں، سی پی ایل سی نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد ڈاکوؤں کے حوالے سے روز 263 شہری واردات کا نشانہ بن رہے ہیں ، کراچی میں ماہ اگست میں اسٹریٹ کرائم کی 8 ہزار 163 واردتیں رپورٹ ہوئیں، ریکارڈ کا حصہ بننے والی وارداتوں میں صرف گاڑیاں، موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کے علاوہ موبائل فون چھیننے کی وارداتیں بھی شامل ہیں، موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتیں یومیہ 171 سے تجاوز کر گئی ہیں۔ سی پی ایل سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہر قائد میں کاریں چوری اور چھیننے کی 167 وارداتیں ہوئیں، موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی 5 ہزار 319 وارداتیں ریکارڈ کا حصہ بنی ہیں ۔ پولیس کارروائیوں میں مسروقہ صرف 212 گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں برآمد کی جاسکی ہیں، موبائل فون چھیننے کی 2 ہزار 677 وارداتیں ہوئی جبکہ صرف 60 موبائل فون برآمد کیے جاسکے ہیں۔ اگست میں اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی بھی ایک ایک واردات رپورٹ ہوئی ہے ، رپورٹ کے مطابق کراچی میں ماہ اگست میں مجموعی طور پر 44 افراد قتل کر دیے گئے۔