بجلی 1 روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

05:14 PM, 8 Sep, 2023

احمد علی
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ۔ بجلی صارفین پر پھر سے بجلی گرا دی گئی، نیپرا نے بجلی ایک روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ قیمت میں اضافہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق ماہ ستمبر کے بلز میں ہوگا، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں