اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل طور پر بند

10:13 AM, 8 Sep, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی میں آج پی ٹی آئی کو دوپہر کے جلسے کی اجازت دی گئی ہے، جلسے کی سیکیورٹی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

اس حوالے سے میٹرو بس انتظامیہ کے مطابق بس سروس راولپنڈی صدر اسٹیشن سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی ہے۔

راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ فیض آباد کے مقام پر بھی میٹرو بس سروس مکمل سیل کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی جلسے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں کو ملانے والے متبادل راستے کھلے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں