ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسہ میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں داخلے کے وقت گرفتار کیا گیا ہے۔
میاں محمود الرشید کے بیٹے حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جارہے تھے۔
میاں محمود الرشید پہلے ہی کیمپ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ میاں محمود الرشید کے بیٹے کو تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا ہے۔
جلسہ گاہ کے اطراف میں پولیس نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔