عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کا ردعمل

12:05 PM, 8 Sep, 2024

ویب ڈیسک: ترجمان پنجاب حکومت اور لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122 خیبرپختونخوا حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو1122 کے وسائل ایمرجنسی کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ وسائل کسی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہورہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تمام گاڑیاں اور اہلکار کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تعینات کئے گئے ہیں۔ میڈیا پر غلط خبروں کی تردید کرتے ہے۔ ریسکو1122 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ 

ریسکیو1122 حکام نے واضح کیا کہ ریسکیو1122 ٹیموں کا مقصد ایمرجنسی سروسز فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں