ویب ڈیسک: سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرکے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں، جلسی کریں روئیں پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست 9 مئی کے مجرم نے دی، این آر او بھی مانگتا ہے اور جلسہ بھی کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں قانون چوروں کو بچانے کے لیے بنایا گیا ہے، ’این آر او‘ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جلسہ 9 مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لیے این آر او کی بھیک ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم خود ’این آر او‘ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، جن کو چور کہتا تھا وہ اِس کے ظلم کا نشانہ بنے، این آر او کی بھیک نہیں مانگی۔