ٹیسلا کے مالک ایلون مسک 2027 تک دنیا کے پہلے  ٹریلین ایئر بن سکتے ہیں ،رپورٹ

03:30 PM, 8 Sep, 2024

(ویب ڈیسک ) ایکس ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک   ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بننے کے قریب ہیں۔

اس حوالے سے  انفارما کنکٹ اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ   ایلون مسک کی دولت میں سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے اضافہ ہو رہا ہے جو اس وقت 251 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  اگر یہ سلسلہ برقرار رہا تو ایلون مسک 2027 میں ٹریلین ائیر یا ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک بننے والے پہلے فرد ہوں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  بھارتی تاجر گوتم اڈانی دنیا کے دوسرے ٹریلین ائیر ہوسکتے ہیں۔ان کی دولت میں سالانہ 123 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے اور وہ 2028 تک ایک ہزار ارب ڈالرز کے مالک بن سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ  ٹیکنالوجی کمپنی Nvida کے چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ اور انڈونیشیا کے Prajogo Pangestu بھی 2028 تک اس صورت میں ٹریلین ائیر بن سکتے ہیں، اگر ان کی دولت میں اضافہ موجودہ شرح سے ہوتا رہا۔

واضح رہے کہ  دنیا کے پہلے ارب پتی کا اعزاز 1916 میں امریکا کے جان راک فیلر نے حاصل کیا تھا۔اب یہ سوال سامنے آرہا ہے کہ  دنیا کے پہلے ٹریلین ائیر بننے کا اعزاز کس کے حصے میں آئے گا۔

مزیدخبریں