(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے جلسے کا وقت ختم ، ڈی سی اسلام آباد نے پولیس اور انتظامیہ کو کارروائی کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی کا جلسہ جاری ہے۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے کارکن اب بھی جلسہ گاہ کے راستے میں ہیں ۔
تاہم اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جو پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے وقت دیا تھا وہ ختم ہوگیا۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ منتطمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کردیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کاروائی سےمتعلق آگاہ کردیا۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔
26 نمبر چونگی کے مقام پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے, پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے کئی پولیس والوں کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ جاری ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا نوٹس:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوینے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔