ویب ڈیسک: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے دوران تقریر صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دینے کا اعلان کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، بیٹ رپورٹرز کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دینے کا اعلان کیا گیا۔
بیٹ رپورٹرز نے الزام لگاتے ہوئےکہا کہ وزیراعلی کی تقریر میں صحافیوں کو بکاو کہا گیا، وزیراعلی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے جلسہ گاہ میں موجود ڈی این این جیز کا گھیراؤ کیا، وزیراعلی کی تقریر کے بعد جلسہ گاہ میں موجود صحافیوں کی جان کو خطرہ ہے۔
بیٹ رپورٹرز نےمطالبہ کیا کہ علی امین گنڈاپور صحافیوں سے فی الفور معافی مانگیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں وزیراعلی کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے درخواست دیں گے۔