انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے سستا

09:04 AM, 9 Apr, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 17 پیسے سستاہو کر 152.85 روپے کا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے، ڈالر 17 پیسے کمی کے بعد 152 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔

گذشتہ روز بھی امریکی کرنسی 16 پیسے گری تھی جس کے بعد 153 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر153 روپے 2 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔

اس متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی میں کئی عوامل کارفرما ہیں تاہم ایک بڑی وجہ ملک سے غیر ملکی کرنسی کے اخراج میں کمی کو قرار دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں