’پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں‘

10:53 AM, 9 Apr, 2021

حسان عبداللہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کے خاندان لیلئے فخر کی بات ہے۔

مزیدخبریں