پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،09 اپریل 2021
11:07 AM, 9 Apr, 2021
پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بڑے بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کےخلاف مزاحمت کررہے ہیں، یہ پاکستان میں ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے، سسٹم میں کرپشن آجائے تو رکاوٹیں آجاتی ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، غریب عوام کرائے کی رقم بینک کی قسطوں میں اداکرکے مکان مالک بن سکتے ہیں، پنجاب بھر میں ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا۔لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں غریب اور بےگھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے، 8 ہزار500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم شروع ہوگی، پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر ہونگے۔جہانگیر ترین کی ایف آئی اے لاہور آفس طلبی، پی ٹی آئی رہنما کچھ ہی دیر میں پیش ہونگے، تحقیقاتی ٹیم جہانگیر ترین سے تفتیش کرےگی، علی ترین اپنی وکلا ٹیم کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوئے، ڈیڑھ گھنٹہ کی تفتیش کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔جہانگیر ترین کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے، راجہ ریاض کہتے ہیں وزیراعظ٘م خود جہانگیر ترین کیس کی انکوائری کرالیں، جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، ضائع نہ کریں، تحریک انصاف کے53 سے زیادہ اراکین ترین کے ساتھ ہیں۔ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، لیگی امیدوار نوشین افتخار اور حکمران جماعت کے علی اسجد ملہی آمنے سامنے ہیں، تمام انتظامات مکمل، الیکشن کمیشن کی طرف سے پولنگ عملے کو خصوصی ہدایت نامہ جاری۔پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارے گا، اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، لیگی رہنما حمزہ شہباز کہتے ہیں ڈسکہ میں الیکشن کی ذمہ داری پر مامور افسران اور عملہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف انتخاب کو یقینی بنائے، حمزہ شہباز کا دھاندلی میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کرانے کا اعلان۔