جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے 36 اکاؤنٹس منجمد

12:11 PM, 9 Apr, 2021

حسان عبداللہ

چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے36 اکاؤنٹس منجمد ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اکاؤنٹس ترین گروپس کی مبینہ منی لانڈرنگ، غیر قانونی شیئرز کی خریدوفروخت اور فراڈ اور سٹہ مافیا سے تعلق ہونے پر منجمد کیے گئے۔

منجمد ہونے والے اکاونٹس میں علی ترین کے 21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ آمنہ ترین کا ایک اکاؤنٹ شامل ہے۔

اس سے قبل چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین ایف آئی اے کے دفتر میں پیش ہوئے۔ جہانگیر ترین نے 10 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ایف آئی اے میں دو ایف آئی آر درج ہیں۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آج ایف آئی اے دفتر پیش ہوئے تھے۔

مزیدخبریں