’’فوج کیخلاف بولنے پر ن لیگ کو خمیازہ بھگتنا ہو گا‘‘

12:25 PM, 9 Apr, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ن لیگ نے افواج کے خلاف جو زبان استعمال کی، اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ن لیگ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کراچی میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ملک کی معیشت چلنا شروع ہو گئی، رمضان پیکج ایک دو روز میں آ جائے گا، ایف آئی اے کی کارکردگی دیکھی ہے، ایف آئی اے نے منی لاڈرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ہے، ایک لاکھ یومیہ نادرا کے کارڈ بن رہے ہیں، ایف آئی اے میں بھی مزید بہتری لائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے زونز کا دورہ کر رہا ہوں، ڈالر کی قدر گر گئی ہے۔ گھر بن رہے ہیں، اسلام آباد میں 4 ہزار فلیٹ کا افتتاح کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے ویزہ دینے سے کسی نے انکار نہیں کیا، دس لوگوں کو چینی اسکینڈل میں گرفتار کیا ہے، 31 شوگر مل کو نوٹس دئیے ہیں، عمران خان کے لیے اپوزیشن نہیں مہنگائی چیلنج نہیں ہے۔ اپوزیشن ٹھس ہو گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا میں نے پہلے کہا تھا کہ بچوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو شدید نقصان پہنچا ہے، میں عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھ رہا، پی آئی اے کے 57 کیسز کی ایف آئی اے میں تحقیقات چل رہی ہے، مجھ پر بہت پریشر ہے، سب کی ایف آئی اے میں کام کرنے کی خواہش ہے۔ پیپلزپارٹی مثبت سوچ رکھنے والی جماعت ہے۔ شہزاد اکبر منی لانڈرنگ اور چینی اسکینڈل کو دیکھ رہے ہیں، میں ایک دن بھی ویزہ تاخیر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، پاسپورٹ دس سال کا کر دیا ہے، ای پاسپورٹ جون سے پہلے آ جائے گا، ویزے سب کے لگ رہے ہیں ، میں نے کسی کو ای سی ایل میں نہیں ڈالا، ای سی ایل میں داخل لوگ دستخط کرتے ہیں ، دو نو نے دستخط نہیں کیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس دن نواز شریف پاکستان آنے کا کہے، چوبیس گھنٹوں میں ان کے دستاویزات پورے کروں گا، یہ میرا وعدہ ہے۔

مزیدخبریں