پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،9 اپریل 2021

02:00 PM, 9 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان میں آج قانون کی بالادستی کی جنگ چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بڑے بڑے سیاسی مافیاز قانون کی بالادستی کےخلاف مزاحمت کررہے ہیں، یہ پاکستان میں ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے، سسٹم میں کرپشن آجائے تو رکاوٹیں آجاتی ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، غریب عوام کرائے کی رقم بینک کی قسطوں میں اداکرکے مکان مالک بن سکتے ہیں، پنجاب بھر میں ہر شہری کو صحت کارڈ ملے گا

چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین اور ان کے خاندان کے36 اکاؤنٹس منجمد، ترین گروپس کی مبینہ منی لانڈرنگ، غیر قانونی شیئرز کی خریدوفروخت، فراڈ اور سٹہ مافیا سے تعلق ہونے پر منجمد کیے گئے، علی ترین کے21، جہانگیر ترین کے 14 اور ان کی اہلیہ آمنہ ترین کا ایک اکاؤنٹ شامل ہے

چینی اسکینڈل میں جہانگیر ترین کی ایف آئی اے دفتر پیشی، جہانگیر ترین نے 10 اپریل تک ضمانت قبل از گرفتاری کرارکھی ہے، پی ٹی آئی رہنما کےخلاف ایف آئی اے میں دو ایف آئی آر درج ہیں، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین بھی آج ایف آئی اے دفتر پیش ہوئے

مزیدخبریں