وزیراعظم کے دعوؤں اور نوٹسز کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاری

02:12 PM, 9 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مہنگائی کم یا ختم کرنے کے دعوؤں اور نوٹسز کے باوجود مہنگائی میں اضافہ جاری ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.60 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 18.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اعدادوشمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 87 پیسے اضافہ قیمت 43 روپے تک پہنچ گئی۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 3 روپے 33 پیسے اضافہ قیمت 48 روپے تک پہنچ گئی۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دودھ، گھی، مٹن، خوردنی تیل، دہی اور کیلے بھی مہنگے ہوئے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 90 پیسے کی کمی ہوئی۔ لہسن، انڈے، جلانے کی لکڑی، آٹا، دال ماش، دال مسور اور ایل پی جی سستی ہوئی۔

مزیدخبریں