کیسز بننے پر جہانگیر ترین نے سیاسی بھاگ دوڑ شروع کر دی

05:44 PM, 9 Apr, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: جہانگیر ترین سے صوبائی وزرا، مشیران، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات۔ جہانگیر ترین سے تمام افراد کی ملاقات لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزرا ملک نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ، صوبائی مشیران عبدالحی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ، ارکان قومی اسمبلی جاوید اقبال وڑائچ، راجہ ریاض، سمیع حسن گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین عالم انور، غلام احمد لالی اور غلام بی بی بھروانہ بھی ملاقات میں شریک تھے

صوبائی ممبران اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلال وڑائچ، عمر آفتاب ڈھلوں، طاہر رندهاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، امین چودھری، افتخار گوندل، غلام رسول سنگھا، سلمان نعیم اور سجاد وڑائچ بھی شامل تھے۔

مزیدخبریں