وقت ضائع نہ کریں، ووٹنگ کرائیں
12:24 PM, 9 Apr, 2022
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں آج ووٹنگ کا دن ہے، مودبانہ گزارش ہے وقت ضائع نہ کریں، ووٹنگ کرائیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں آج ووٹنگ کا دن ہے، مودبانہ گزارش ہے وقت ضائع نہ کریں، ووٹنگ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا تو اسٹاک مارکیٹ اوپر گئی اور ڈالر کی قیمت بھی تین روپے کم ہوئی، ،اس ماحول کو ختم کریں اور ووٹنگ کرائیں۔ آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر جذبات میں لوگ بہت کچھ کہہ جاتے ہیں لیکن میں ذاتیات پر بات نہیں کرنا چاہتا، کسی کا لیڈر کہتا ہے کہ میں اس کی بندوق کی نالی پر ہوں، یہ شکاری بھی ہیں، کرکٹر بھی ہیں ملک بھی چلا رہے ہیں تو پھر رونا کس بات کا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ کئی چیزیں ان کو سمجھانے کی ضرورت ہے، ایک شخص کے سوائے ہر پولیٹیکل فورس سے بات چیت ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس ہماری یونیورسٹی سے جانے والے ہمارے شاگرد بیٹھے ہیں، یہ سب واپس آئیں گے، کیونکہ پولیٹیکل یونیورسٹی تو صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔