سپیکر اسد قیصر نے عمران خان کخلا ف ووٹنگ سے انکار کردیا

01:54 PM, 9 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر اسد قیصر نے عمران خان کے خلاف ووٹنگ سے انکار کردیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطے ہوئے، 24 گھنٹوں میں چار وزراء نے اپوزیشن کے رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کا مقصد عدم اعتماد کی تحریک کوپر امن انداز میں منطقی انجام تک پہنچانا تھا ۔ اپوزیشن ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپیکر اسد قیصر نے عمران خان کے خلاف ووٹنگ سے انکار کردیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان سے 30 سالہ تعلق ہے وہ ختم نہیں کرسکتا ۔ توہین عدالت لگے یا نا اہل قرار دیا جاؤن نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔ اپوزیشن ذرائع کے مطابق سپیکر کہتا ہے کہ جو بھی سزا ملے تیار ہوں مگر عمران سے بے وفائی نہیں کرسکتا۔ اپوزیشن کو بھی سپیکر نے آگاہ کردیا ہے،آج اجلاس افطاری کے لیے ساڑھے سات بجے تک ملتوی ہوگا ، افطاری کے بعد تھوڑی دیر بعد اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، آرٹیکل چھ لگے یا کچھ اور پروا نہیں ،اسد قیصر اکڑ گئے۔
مزیدخبریں