ناسا کا خلا میں سورج سے 2 کروڑ گنا بڑے نئے ، تیز رفتار بلیک ہول کا انکشاف
01:41 PM, 9 Apr, 2023
ناسا کی جانب سے خلا میں سورج سے 2 کروڑ گنا بڑے ایک نئے اور تیز رفتار بلیک ہول کی موجودگی کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ناسا کے ماہرین کی جانب سے اس نئے اور تیز رفتار بلیک ہول کو ’انوزیبل مونسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ناسا ماہرین نے بتایا ہے کہ انوزیبل مونسٹر کی رفتار اتنی تیز ہے کہ یہ زمین سے چاند تک کا فاصلہ محض 14 منٹ میں طے کر سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ انوزیبل مونسٹر جہاں سے گذر رہا ہے وہاں اپنے پیچھے نئے پیدا کیے ہوئے ستاروں کی ایک قطار چھوڑ رہا ہے اور یہ بات اس سے قبل پہلے کبھی مشاہدے میں نہیں آئی تھی۔ یہ اپنے سامنے آنے والے ستاروں کو کھانے کے بجائے اپنے راستے میں آنے والی گیسوں سے نئے ستاروں کو جنم دے رہا ہے۔ ناسا ماہرین کا کہنا ہے کہ انوزیبل مونسٹر اپنی پیرینٹ گیلکسی کے کالم کے اختتام پر موجود ہے اور اس کی بیرونی ٹپ کے گرد آئیونائیزڈ آکسیجن کا روشن حلقہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم جسے دیکھ رہے ہیں وہ ’نتیجہ‘ (Aftermath) ہے، جیسے سمندری جہاز کے گذر جانے کے بعد کی اٹھتی لہر کو دیکھتے ہیں، ہم بلیک ہول کی گذرگاہ میں اس لہر کو دیکھ رہے ہیں جہاں گیسیں ٹھنڈی ہوکر ستارے بنا رہی ہیں۔