پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے آفیشلز کا اعلان

04:51 PM, 9 Apr, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلان کے مطابق علی نقوی اور کرس براڈ میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں ، علی نقوی ٹی ٹوئینٹی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ احسن رضا ،علیم ڈار ،آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض بھی امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر کرس براڈ ون ڈے سیریز کے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں ، ون ڈے میچز میں آحسن رضا، جول ولسن ،علیم ڈار ،آصف یعقوب ،فیصل آفریدی، لنگٹون روسیر اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔
مزیدخبریں