بوہری برادری آج عیدالفطر منارہی ہے

10:16 AM, 9 Apr, 2024

ویب ڈسک: کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے صدر  کی طاہری مسجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نماز عید کے موقع پر طاہری مسجد کے باہر اور اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔ 

خیال رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔ 

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔

مزیدخبریں