سیما حیدر کی ہندوشوہر سچن کے ہاتھوں جم کر پٹائی ، ویڈیووائرل

10:38 AM, 9 Apr, 2024

ویب ڈیسک :  پاکستان سے بھارت  فرار ہوکر بوائے فرینڈ سے شادی کرنے والی سیماحیدر کی اس کے ہندو شوہر نے پٹائی کی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیما حیدر ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیما حیدر سوجی ہوئی آنکھ اور زخموں سے بھرے ہونٹ کے ساتھ گھریلو تشدد کے بارے میں بتا رہی ہے۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم، سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ نے واضح کیا کہ یہ ویڈیو "جعلی" ہے۔ 

نوئیڈا میں رہائش پذیر سیما نے بھی ایک اور ویڈیو میں کہا ہے میرے اور میرے شوہر سچن کے درمیان سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔ اتر پردیش ریاست کے وزیر اعلیٰ مہاراج یوگی آدتیہ ناتھ جی کبھی بھی کسی بھی عورت کے ساتھ کسی قسم کے ظلم کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں