ویب ڈیسک:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی ہاؤس راولپنڈی میں دیئے گئے. افطار ڈنر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی اور دیگر بورڈ آفیشلز نے شرکت کی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنی گفتگو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی کرکٹرز نے کاکول میں بہترین تربیتی کیمپ کے انعقاد اور پاک فوج کی کھیلوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے کاکول ایبٹ آباد میں آرمی اسکول آف اسپیشل ٹریننگ میں تربیتی کیمپ مکمل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا کاکول فٹنس کیمپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کاکول فٹنس کیمپ 26 مارچ کو شروع ہوا تھا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس اور اسٹرینتھ پر بھرپور توجہ دی گئی تھی۔