امیربالاج قتل کیس: طیفی بٹ کے لندن میں ہونے کا انکشاف

01:41 PM, 9 Apr, 2024

ویب ڈیسک: امیر بالاج کے قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامزد ملزمان طیفی بٹ اور گوگی بٹ کے ریڈ وارنٹ کے حصول کا پراسس مکمل ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کی گرفتاری کے لیے دبئی جانے والی ٹیم کو روک دیا گیا ہے۔ سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ٹریول ہسٹری سے طیفی بٹ کے لندن میں موجود ہونے کے شواہد مل گئے۔

طیفی بٹ کے لندن میں ایک پاکستانی ٹرانسپورٹر کے پاس موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کو اب دبئی کی بجائے لندن سے واپس لانے کے لیے حکمت عملی کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں