وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد

09:04 PM, 9 Apr, 2024

notype

(ویب ڈیسک )   وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمحسن نقوی نے   شوال کا چاند نظر آنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی  کا کہنا ہے کہ  ہلال عید رمضان المبارک میں عبادتوں کے انعام کی نوید ہے۔ عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام ہے۔  عید الفطر عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے۔ اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔   چاند رات پر غرباء اور مساکین کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ  وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے۔  اللہ تعالیٰ ماہ رمضان میں کی گئی عبادات کو قبول فرمائے۔

مزیدخبریں