’اے ٹی ایم ‘سے شادی کے طعنوں پر غنا علی سیخ پا

07:17 AM, 9 Aug, 2021

حسان عبداللہ

کراچی(ویب ڈیسک)‌کچھ روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ انکے خاوند ارب پتی نہیں ہیں بلکہ اس بارے میں پھیلنے والی تمام باتیں محض افواہیں ہیں وہ ایک عام سی نوکری کرتے ہیں.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک صارف نے غنا پر تنقید کی کہ انہوں نے اے ٹی ایم سے شادی کی ہے ، یہ بات غنا علی کو ناگوار گزری اور انہوں نے اس کا جواب دیا، اپنے تبصرے میں انکا کہنا تھا کہ نہ ہی انکے شوہر اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی وہ کوئی ارب پتی ہیں یہ خبریں محض افواہ تھیں تاکہ ہمارے ذہنی سکون پر اثرانداز ہوا جا سکے.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں اور اللہ کا بڑا ہی شکر ہے ہم خوش ہیں، میں یہاں کسی قسم کی وضاحت نہیں کر رہی لیکن میرے خیال میں اپنے کام سے کام رکھنا بہتر ہے، خاص طور پر جب آپ کو مکمل پس منظر نہ معلوم ہو۔

مزیدخبریں