اور پھر میسی میڈیا کے سامنے بلک بلک کر روپڑے!

09:28 AM, 9 Aug, 2021

اویس
بارسلونا ( ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میسی نےکلب ایف سی بارسلونا سے راہیں تو جدا کر لیں اور دوسرے کلب سے معاہدہ کر لیا مگر جب انہیں تقریب میں الواعیہ دیا گیا تو وہ اپنی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور باسلونا کلب کے ساتھ گزرنے وقت کو بار کرتے ہوئے ان کی آنکھیں چھلک پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق فٹ بال لائنل میسی جنہوں نے اپنے شاندار کھیل سے ہمیشہ مداحوں کیلئے اچھا کھیل پیش کیا ان کی آنکھیں چھلک پڑیں، بارسلونا کلب کی طرف سے میسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب رکھی گئی جس سے خطاب کرنے کیلئے جب انہیں سٹیج پر بلایا گیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وقت کو یاد ہوئے رو پڑے، تقریب میں میسی کے ساتھی کھلاڑیوں سمیت میڈیا کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میسی کا نئے کلب پی ایس جی سے معاہدہ ہو گیا ہے اس سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں انہیں بارسلونا کلب کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات نے آبدیدہ کردیا، میسی اور بارسلونا کلب کا ساتھ 2000 سے اب تک 21 سال پر محیط رہا، میسی کا پی ایس جی کلب کے ساتھ معاہدہ 25 ملین یورو میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ میسی نے اپنے کریئر کا آغاز بارسلونا سے ہی کیا تھا، سن 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم جوائن کی تھی۔ میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا اور یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ اسٹار فٹ بالر کلب سے مزید معاہدہ کر لیں گے،میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔ ‏انہیں بہترین فٹ بالر ہونے پر 6 بار بیلون ڈی بھی مل چکا ہے۔
مزیدخبریں