پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 9 اگست 2021
10:30 AM, 9 Aug, 2021
پنجاب کے مختلف اضلاع میں3 اگست سے نافذ لاک ڈاؤن میں 31 اگست تک توسیع، نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کےعلاقوں میں ہوگا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ترمیم شدہ آرڈر جاری۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ چار صفر ہوگئی، اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد کم پڑگئی، سندھ کے دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن میں نرمی، معمولات زندگی بحال ہونے لگے، صبح سویرے ہوٹلوں کے باہر کھانے پینے کا سلسلہ چل پڑا، سندھ میں انٹر کے بقیہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے۔ ویکسین کی دوسری خوراک کسی بھی وقت کم از کم وقفہ ختم ہونے پر لگواسکتے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے، سائنوویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگواسکتے ہیں، اب شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے1166 سے ایم ایس ایم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔ ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 53 افراد جاں بحق ہوگئے، 4ہزار 40نئے مریض رپورٹ، کورونا مثبت کیسزکی شرح 7 اعشاریہ پانچ چار ریکارڈ کی گئی، ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298تک پہنچ گئی۔ سعودی عرب نے چین کی انسداد کورونا ویکسین سائنو فارم اور سائنو ویک کی منظوری دینے کی تردید کردی، سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور منظور شدہ ویکسین لگوائیں، سعودی حکام نے فائزر، موڈرنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔