گورنر نیو یارک کی ہراسانی کا پول ٹی وی چینل پر کھل گیا

10:37 AM, 9 Aug, 2021

اویس
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) گورنر نیو یارک اینڈریو کومو پر ہراسانی کا الزام لگانے والی ان کی سابقہ معاون برٹنی کمیسو نے پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر یہ الزام لگایا ہے کہ گورنر نیو یارک نے انہیں کس طرح سے ہراساں کیا اور غیر اخلاقی طور پر انہیں چھوا ۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں نیو یارک کے گورنر اینڈریو کومو کی سابق معاون برٹنی کمیسو نے انکشاف کیاکہ نیو یارک کے گورنر نے انہیں گلے لگایا اور بوسے لینا شروع کردئیے، میرا خیال تھا وہ میرے گال پر بوسہ لیں گے مگر انہیں نے اپنی حد سے بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی حرکت کر ڈالی، میں نے اس وقت انہیں کچھ نہیں کہا، میں اس سارے وقت کے دوران میں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔ https://twitter.com/CBSThisMorning/status/1424381452653846528 انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ یہ نیو یارک کے گورنر ہیں، گورنر ہاؤس کے اندر اور باہر سکیورٹی کا سٹاف تھا اور وہ میری حفاظت کیلئے نہیں تھا بلکہ وہ گورنر کی حفاظت کیلئے تھا، میرے علاوہ دیگر دس خواتین نے بھی گورنر پر ہراسانی کے الزام لگائے ہیں لیکن میری کہانی اس لئے سب سے پہلے آئی کیونکہ میں نے ہمت کی اور اس بارے میں بات کی۔ برٹنی کمیسو نے کہا کہ گورنر نیو یارک نے مجھے ایک بار نہیں بلکہ دو بار غیر اخلاقی طور پر چھوا اور نہ صرف یہ میرے ساتھ ہوا بلکہ دیگر خواتین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا،میں نے گورنر کیخلاف پولیس میں جاکر بہت ٹھیک کیا، گورنر نیو یارک کو اپنے کئے کی سزا ملنی چاہئے، انہوں نے جو میرے ساتھ کیا وہ ایک جرم تھا ، انہوں نے قانون توڑا۔
مزیدخبریں