فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند
11:40 AM, 9 Aug, 2021
لاہور(پبلک نیوز) سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند، فردوس عاشق اعوان معاون خصوصی احسن سلیم بریار کی حلف برداری کے موقع پر اسمبلی آئی تھیں تاہم پنجاب اسمبلی کے ملازمین نے انہیں اسمبلی ہال میں داخل نہ ہونے دیا. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اسمبلی ہال میں داخلے کی فہرست میں شامل نام کاٹ دیا گیا، میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں، پہلے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ہونے کے ناطے اندر جانےکی اجازت تھی، اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبر اسمبلی ہوں. فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے، بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے مجھے، مجھے نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم اور وزیراعلی نے فیصلہ کرنا ہے،میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی.