کوٹ رادھا کشن: سکول کوسٹر الٹ گئی
12:00 PM, 9 Aug, 2021
کوٹ رادھا کشن ( پبلک نیوز) چھانگا مانگا روڈ بھمبھہ پھاٹک کے قریب بچوں سے بھری نجی پرائیوٹ سکول کوسٹر الٹ گئی۔ سکول کوسٹر ٹریکٹر ٹرالہ سے ٹکرا کر روڈ کے ایک طرف اترنے کے بعد الٹی۔ ا ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں 4 بچے زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں میں افتان، فہد، معیز، سمیعہ شامل ہیں۔ زخمی بچوں کو ریسکیو1122 اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھا کشن منتقل کر دیا۔ زخمی بچوں کے علاوہ خوش قسمتی سے باقی تمام بچے خوفناک حادثہ میں محفوظ رہے۔