موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی
02:57 PM, 9 Aug, 2021
پبلک نیوز: کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلیاں خوفناک سطح پر پہنچ گئیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ انٹر گورنمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج کی چشم کشا رپورٹ جاری۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انٹر گونمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج کی 42 صفحات پر مشتمل مفصل رپورٹ کے مطابق انسانوں کے پاتھوں کرہ ارض کے ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے۔ ماحول کوگرم کرنے والی گیسوں کے مسلسل اخراج کے باعث صرف ایک دہائی میں درجہ حرارت حد سے بڑھ گیا۔ انٹر گونمنٹل پینل آن کلائیمیٹ چینج آنیوالے دنوں میں ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے مزید رپورٹس بھی جاری کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹ کو انسانیت کے لئے کوڈ ریڈ قرار دے دیا۔ 2010 سے 2020 کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.09 سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ 5 برس تاریخ کے گرم ترین سال تھے۔ 1910 سے 1971 کے مقابلے میں سطح سمندر میں حالیہ اضافہ تین گنا ہو چکا ہے۔